سوال (2323)
السلام علیکم محترم کوئی ایسا سافٹ ویئر جس میں احادیث پر محدثین کے ابواب جمع ہوں؟
جواب
ایسی کوئی کتاب یا سافٹ ویئر میرے علم میں نہیں ہے، جس میں ایک حدیث پر محدثین کی تبویبات کو جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہو۔
1۔ ویسے بخاری کے ابواب پر جس طرح بہت ساری کتابیں لکھی ہوئی ہیں، اسی طرح شروحات میں کتب حدیث کی تبویبات (تراجم) کو زیر بحث لایا جاتا ہے.. اسی طرح عصر حاضر میں بعض لوگوں نے محدثین کے ہاں تبویب اور اس کے مناہج پر لکھا ہے۔
2۔ اسی طرح بعض برامج اور ایپس میں ’ الشجرۃ الموضوعیۃ’ کے تحت عمومی موضوعات، عناوین اور ابواب کے تحت مختلف کتابوں کی احادیث کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اس سے بھی کسی حد تک مدد اس ضمن میں مدد مل سکتی ہے، جیسا کہ الکتب التسعۃ وغیرہ ایپ میں ہے۔
لیکن یہ چیزیں ذرا مختلف ہیںـ
ایک ہی حدیث پر مختلف محدثین و مصنفین بلکہ فقہاء کی تبویب کو جمع کرنا یہ بہترین اور اہم موضوع ہے، جس پر تاحال کام کرنے کی ضرورت ہے، اور اس میں کتاب کی نسبت سافٹ ویئر یا ویب سائٹ وغیرہ بنانا آسان بھی ہے، کیونکہ سب کتابیں ڈیجیٹل فارم میں موجود ہیں، جہاں سے یہ چیزیں کاپی کرنا اور جمع کرنا مشکل کام نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ