سوال (6414)
مشائخ کرام سے سوال ہے۔ کہ کیا عورت کا دوران نماز اپنے قدم کو ڈھانپنا چھپانا فرض ہے اگر وہ اپنے قدم پوری طرح نہ چھپائے تو کیا اس کی نماز ناقص ہوگی رہنمائی فرما دیں اللہ تعالی آپ لوگوں کو عزت اور برکتوں سے نوازے۔
جواب
خواتین کا پورے پنجے یعنی پاؤں کو چھپانے کا عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ملتا ہے، اگر عمل کرتی ہیں تو اچھی بات ہے، لیکن یہ کوئی فریض نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




