سوال 7036
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
افسانوی کہانیاں بیان کرنا کیسا ہے؟ اگرچہ شروع میں بتایا گیا ہو کہ یہ افسانوی ہے۔
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہر وقت یا روزانہ کی بنیاد پر صرف خیالی اور افسانوی قصے کہانیاں سنانا درست نہیں ہے۔ ہاں، اگر کبھی کبھار تذکرہ کرتے ہوئے کوئی بات آ جائے تو وہ الگ بات ہے، لیکن ہمیں اپنی گفتگو کی بنیاد ہمیشہ کتاب و سنت اور سچے واقعات پر رکھنی چاہیے’’فاقصص القصص لعلھم یتفکرون‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے بھی ہمیں سچے قصے سنانے کا حکم دیا ہے تاکہ لوگ ان سے سبق حاصل کریں اور غور و فکر کریں۔ اس لیے ہر مسئلے کے حل کے لیے ہمیں حقائق اور مستند واقعات کو ہی سامنے رکھنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




