سوال 7040

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا رسول اللہ کے ساتھ لفظ عاشق لگایا جا سکتا ہے؟ کہ ہم عاشق ہیں رسول اللہ کے؟
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا ولاخرہ

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
قرآن و سنت میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے تعلق کے لیے حب، یحب اور ‘محبت’ جیسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ عشق کا لفظ مضبوط دلائل سے ثابت نہیں ہے، اور اگر ہم اردو یا دیگر زبانوں کے حوالے سے بھی دیکھیں تو یہ لفظ عام طور پر ان معنوں میں استعمال نہیں ہوتا جو والدین یا مقدس ہستیوں کے لیے موزوں لگیں۔ مثلا، کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں اپنی ماں یا باپ کا عاشق ہوں، یہ سننے میں ذرا عجیب لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے علماء اور بزرگ اس لفظ کے استعمال سے منع کرتے ہیں، اور یہی بات زیادہ درست معلوم ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ