چیٹ جی پی ٹی کہ جس کی بنیاد اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے، کو استعمال کرنے کا موقع ملا۔ بہت مفید ٹول ہے لیکن یہ کہنا کہ یہ ویلیو نیوٹرل ہے تو درست نہیں ہے۔ اس کی بنیاد دو چیزیں ہے؛ ایک یہ کہ 2021 تک کا انٹرنیٹ ڈیٹا اور دوسرا وہ پرنسیپلز کہ جن پر اس کی ٹریننگ ہوئی ہے اور اس کی لرننگ جاری ہے۔ یہ پرنسیپلز در اصل ہیومن تھاٹ ہے یا آسان الفاظ میں انسانی سوچ ہے کہ جس کا ٹیکا اس روبوٹ کے دماغ میں انڈیلا گیا ہے جیسا یہ کہ یہ کسی کو گالی نہیں دے گا وغیرہ وغیرہ
سائنس میں اس کے جوابات بہت اچھے ہیں۔ یہ آپ کو پورے پورے پروگرامز لکھ دے گا۔ اسی لیے اسٹوڈنٹس کی چاندی لگی ہے۔ لیکن چیٹ جی پی ٹی والے ایک ایڈ آن لا رہے ہیں کہ جس سے معلوم ہو جائے گا کہ یہ اسائنمنٹ چیٹ جی پی ٹی کی ہے، اسٹوڈنٹ کی نہیں۔ البتہ سوشل سائنسز میں اسے احتیاط سے استعمال کریں اور لوگوں کو بھی یہی مشورہ دیں کہ اندھے بہرے ہو کر اس کے نتائج پر اعتماد نہ کریں۔ میں دو چار دن اس کے ساتھ کھیلا ہوں۔ ایک تو اس کے ایک ہی سوال کے جوابات بدلتے رہے، جس سے معلوم ہوا کہ یہ سیکھ رہا ہے۔ دوسرا یہ کہ جوابات میں تعصب بھی تھا مثلا اس کے جوابات انڈین، امریکن اور سیکولر رجحانات رکھے ہوئے معلوم ہوئے۔
مثال کے طور میں نے اس سے سوال کیا کہ مجھے دنیا کی تاریخ کی سب سے موثر شخصیت کے بارے بتلاؤ، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیا۔ میں نے کہا کہ دنیا کی دو موثر ترین شخصیات کے بارے بتلاؤ۔ اس نے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نام لیا۔ اور ساتھ میں بتلایا کہ پہلے کے فالوور 1.9 بلین اور دوسرے کے 2.4 بلین ہیں۔
جب میں نے پوچھا کہ مجھے دنیا کی تاریخ کی تین موثر ترین شخصیات کے بارے بتلاؤ۔ تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد جس کو تیسرے نمبر پر بیان کیا، آئی واز ریئلی شاکڈ۔ نہ اس نے نیوٹن کا نام لیا اور نہ مارٹن لوتھر، نہ آئن اسٹائن اور نہ نیلسن منڈیلا، نہ نپولین بونا پارٹ اور نہ چرچل، نہ اسکندر اعظم اور نہ سائرس دی گریٹ، نہ کنفیوشش اور نہ گواتم بدھا، اس نے گاندھی کا نام لیا، جی ہاں گاندھی جی، تاریخ انسانی کے تیسرے بڑے لیڈر ہیں۔
کیا انٹرنیٹ پر موجود محض ڈیٹا کی بنیاد پر یہ ممکن ہے کہ چیٹ چی پی ٹی تیسرے نمبر پر گاندھی کا نام لے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے قائد اعظم محمد علی جناح کو دنیا کی تیسری بڑی شخصیت قرار دے دیا جائے، اور محض انٹرنیٹ ڈیٹا کی بنیاد پر۔ کیا دنیا کی بقیہ شخصیات کے بارے انٹرنیٹ پر ڈیٹا موجود نہیں ہے یا اتنا موجود نہیں ہے جتنا گاندھی جی کے بارے ہے۔ پھر میں نے سوال دھراتے ہو یہ کہا کہ دنیا کی تاریخ کی پانچ، سات، دس موثر ترین شخصیات کے بارے بتلاؤ تو اس میں نیوٹن، مارٹن لوتھر، آئن اسٹائن اور اسکندر اعظم وغیرہ گاندھی جی سے نیچے تھے۔ گاندھی جی ایک بڑے لیڈر تھے، مانا، لیکن اتنے بڑے بھی نہ تھے۔ دیگر جو چیٹس ہوئیں، ان پر کسی اور پوسٹ میں گفتگو کریں گے۔

 

ایچ ایم زبیر