سوال (1625)
علماء کرام کیا دو آدمی ایک گائے کی قربانی میں نصف نصف کے حصہ کے لحاظ سے شریک ہو سکتے ہیں ؟
جواب
دو آدمی مل کر ایک گائے میں برابر برابر شریک ہو سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
جی ہاں ، ایک بندہ پوری گائے بھی کر سکتا ہے ، آخری حد سات ہے ، کم کی کوئی تعداد نہیں ، جتنے چاہیں شریک ہو جائیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ