سوال (2610)

جیسے ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کے بارے میں یہ بات آئی ہے کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں، تو مختلف لوگوں کی طرف سے کچھ تنقیدی باتیں آئی ہیں، اس کے بارے میں کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔

جواب

ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ اس دور کے بہت بڑے مبلغ ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے چالیس لاکھ غیر مسلموں کو اسلام لانے کی توفیق دی ہے، اب وہ پاکستان میں دورے میں آنے والے ہیں، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ان کے خطبات ہیں، ان کی شہرت کی وجہ سے کچھ لوگ حسد کا شکار ہیں، ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور ڈاکٹر صاحب کی حفاظت فرمائے، اور ڈاکٹر صاحب کو اس سے بڑھ کر عزتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ