سوال (6403)

جنازے سے پہلے فوت شدہ کی تعریف میں تقاریر کرنا کیسا عمل ہے ایک بریلوی بدعت کہہ رہا تھا؟

جواب

غیر ضروری ہمارے ہاں جو سلسلہ بنتا ہے، یہ صحیح نہیں ہے، جنازے پڑھانے والا اچھے کلمات کہہ دے، جنازے کے آداب بتادے، یا قرض کے حوالے سے بیان کردے، تو گنجائش دی جا سکتی ہے، باقی بہت سارے خطباء کا مل مدح خوانی کا پروگرام سجانا یہ غلط ہے، یہ محل نظر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ