سوال 7043
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کہتے ہیں کہ بچہ کی جھنڈ اتارنے سے پہلے چھوٹی کرنی چاہیے، مطلب ایک دو دن پہلے تھوڑی سے دائیں سائیڈ سے بال اتارنے چاہیں پھر اس کے بعد بال اتارنے چاہیں۔ رہنمائی فرمادیں۔ یہ بدشگونی کی ہی ایک قسم ہے۔ اور کہتے ہیں غرتی بچے کو عورت نہیں دے سکتی صرف مرد ہی دے سکتا ہے۔
اس کے متعلق بھی رہنمائی فرمائیں شکریہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ! اصل بات یہ ہے کہ ہمارے بڑے ایک لمبے عرصے تک ہندوؤں کے ساتھ مل جل کر رہے، جس کی وجہ سے ان کی بہت سی رسمیں اور عادتیں ہمارے رہن سہن کا حصہ بن گئیں۔ یہ دو باتیں جن کا ذکر ہوا، وہ بھی اسی اثر کا نتیجہ ہیں، ورنہ سچی بات تو یہ ہے کہ شریعت میں ان چیزوں کی کوئی جگہ یا تصور موجود نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ




