سوال (1644)

کسی بندے کے گھر سے تعویذ نکلا ہے ، جس میں سندھی میں لکھا ہے کہ “ان کی طلاق ہو جائے اور ان کی اپنی بیوی سے نفرت ہو جائے” اب جس نے یہ دیکھا ہے جس کے متعلق ہے وہ اسے کیا کرے جلا دے پھاڑ دے یا ایسے ہی پھینک دے ؟

جواب

ایسی صورت میں اس تعویذ کو جلادیا جائے یا پھینک دیا جائے ، بہتر یہ ہے کہ جلا کر راکھ کسی پانی میں پھینک دیا جائے ، دوسری بات یہ ہے کہ ایسی صورت جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسنون دعائیں ثابت ہیں، ان کا اہتمام کرنا چاہیے کہ جیسا کہ صبح و شام کے اذکار اور سورۃ البقرۃ ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

میں اس میں ایک بات کا اضافہ کروں گا کہ جس بندے پر جادو کیا گیا ہے ، اس کو چاہیے کہ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے ، ان شاءاللہ وہ محفوظ رہے گا ۔

فضیلۃ الباحث حسین سوھل حفظہ اللہ