نیکیوں کی حفاظت اور ان پر ہمیشگی
7 ۔ رمضان میں ہماری بڑی خواہش یہ تھی کہ اعمال صالحہ کے ساتھ ہمیں جنت جیسی دائمی نعمت اور ہمیشہ کی زندگی نصیب ہو جائے۔ تو یاد رکھنا چاہیے کہ دائمی جنت انہی کو ملتی ہے جو اعمال صالحہ پر مداومت اور ہمیشگی کرتے ہیں جن میں اولین چیز نماز ہے کہ اس عمل کی پابندی اور ہمیشگی سے ہے جنت دائمی اور وہاں ابدی حیات حاصل ملتی ہے۔ قران مجید میں ہے:
«وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ◾ أُولَٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ◾ الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ »
اور وہی جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو وارث ہیں۔ جو فردوس کے وارث ہوں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
[المؤمنون: 9:11]
نیز ایک اور سورة میں فرمایا:
“الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمون”.
جو اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرنے والے ہیں۔
[سورة المعارج: 23]
اور آگے اسی سورت میں مزید فرمایا:
“وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ۔ أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ”.
اور وہی جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہی لوگ جنتوں میں عزت دیے جانے والے ہیں۔
[سورة المعارج: 34۔35]
اللہ تعالی توفیق سے نوازے۔ اور اعمال صالحہ پر پابندی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔
✍🏼 حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ