تہجد کے وقت گھر والوں کو جگانا بھی سنت ہے۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو وتر کے لیے جگایا کرتے تھے۔ [بخاری، مسلم :512]
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواجِ مطہرات کو جگانے کی غرض سے فرمایا کرتے تھے:
“مَنْ يُوقِظُ صَوَاحِبَ الحُجَرِ – يُرِيدُ بِهِ أَزْوَاجَهُ حَتَّى يُصَلِّينَ-”
’’حجرے والیوں کو کون جگائے گا، تاکہ وہ نماز پڑھ لیں’’۔ [بخاری:512]