سوال 7227
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
محترم علماء کرام ایک بات مشہور ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ کا چالیس دن پانی بند رہا اس کی تحقیق تخریج مطلوب ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
پانی روکنے کی بات تو درست ہے، لیکن خاص طور پر 40 دن کی مدت کا ذکر کسی مستند روایت یا تحریر میں نہیں ملتا۔ کم از کم ہماری معلومات کی حد تک تو ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہے۔ پانی کی بندش کی حد تک تو بات سمجھ آتی ہے، مگر اس کے لیے 40 دن کا وقت مقرر کرنا تحقیق طلب ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



