شہید کو ’مردہ’ کہنا درست نہیں
ارشادِ باری تعالی ہے:
{وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ} [البقرة: 154]
“جو لوگ اللہ کے رستے میں قتل کردیے جائیں، انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم (اس زندگی کی حقیقت) نہیں جانتے”۔
ایک اور جگہ فرمایا:
{وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ} [آل عمران: 169]
’جو لوگ اللہ کے رستے میں قتل کردیے جائیں، انہیں ہرگز مردہ خیال نہ کرو، بلکہ وہ تو اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں، اور رزق دیے جاتے ہیں‘۔