حدیث کی اہمیت اس طرح بھی بیان کی جاتی ہے کہ خود قرآنِ کریم میں سنت کے حوالے موجود ہیں۔ یعنی قرآنِ کریم میں اللہ تعالی نے کچھ واقعات کی طرف اشارہ کیا ہے، اور ان واقعات کی تفصیل احادیث میں ہی موجود ہے۔ مثلا:
1۔ قرآنِ کریم میں ’تحویلِ قبلہ’ کا ذکر ہے، جس کی مکمل تفصیل احادیث میں ہے۔
2۔ سورۃ المائدۃ کے اندر کافروں کے ’ندا’ کا مذاق اڑانے کا ذکر ہے، جبکہ اس سے مراد اذان ہے اور یہ مکمل واقعہ صحیحین وغیرہ کتب حدیث میں ہے۔
3۔ سورۃ التحریم میں امہات المؤمنین کے ایک واقعے کا ذکر ہے، جس کی مکمل تفصیلات بھی احادیثِ مبارکہ میں ہی ہے۔