نمازِ فجر کے بعد مسجد میں بیٹھنا سنت ہے۔ حضرت جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسَنًا» [صحيح مسلم:670]
’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر پڑھ کر اپنی نماز کی جگہ پر ہی تشریف رکھتے، یہاں تک کہ سورج اچھی طرح طلوع ہوجاتا‘۔