قرآن اور حدیث گو دونوں ہی مصدر شریعت اور وحی الہی ہیں، لیکن کچھ چیزوں میں ان دونوں کا فرق ہے، مثلا قرآن اللہ کا کلام ہے، جبکہ حدیث کلام الہی نہیں ہے، قرآن کریم فضیلت کے اعتبار سے حدیث سے افضل ہے۔ قرآن کریم اور حدیث میں کتابت کے حوالے سے بھی فرق ہے، لیکن دونوں کی کتابت اور تدوین کا اہتمام عہد نبوی سے ہی موجود ہے۔ عام طور پر یہ غلط فہمی پیدا کی جاتی ہے کہ عہد نبوی میں کتابت حدیث کا اہتمام نہیں کیا گیا، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود صحابہ کرام کو حدیث کی تبلیغ و ترویج اور اس کی کتابت کی تلقین فرمایا کرتے تھے، اور صحابہ کرام سے اس کے اہتمام کی کئی ایک مثالیں ملتی ہیں۔