ہمیشہ اچھی اور فائدہ مند بات کرنی چاہیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقّ تَمْرَةٍ فَإن لَمْ تَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ”. [بخارى:6023]
’’جہنم کی آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے سے ہی کیوں نہ ہو اور کھجور کاٹکڑا نہ ملے تو لوگوں سے اچھی بات کہہ کر جہنم سے بچو’’۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ اچھی بات صدقہ ہے [بخارى:2989] اسی طرح مسلمان بھائی کے احوال پوچھنا، اور اس کے لیے خوشی کا ذریعہ بننے کو بہترین اعمال میں شمار کیا گیا ہے۔ [الصحيحة:906]