ناپسندیدہ چیز اللہ کے رستے میں خرچ نہ کریں
ارشادِ باری تعالی ہے:
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِيهِ إِلَّا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ} [البقرة: 267]
“اے ایمان والو! ان پاکیزہ کمائیوں میں سے اور اس میں سے جو ہم نے تمہارے لئے زمین سے پیدا کیا ہے، خرچ کیا کرو اور اس میں سے گندے مال کو خرچ کرنے کا ارادہ مت کرو کہ (اگر وہی تمہیں دیا جائے تو) تم خود اسے ہرگز نہ لو سوائے اس کے کہ تم اس میں چشم پوشی کر لو”۔
ایک اور جگہ فرمایا:
{لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} [آل عمران: 92]
“تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں الله کی راہ میں خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو”۔