حلال چیزوں کو حرام قرار نہ دو
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ} [المائدة: 87]
“اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں انہیں اپنے اوپر حرام مت ٹھہراؤ اور حد سے نہ بڑھو، بیشک اللہ حدِ اعتدال سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا”۔
جس طرح حرام کو حلال قرار دینا خطرناک ہے، اسی طرح حلال کو حرام ٹھہرانا بھی درست نہیں۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ ایک صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم: جب میں گوشت کھاتا ہوں، تو خواہشات کا غلبہ ہوتا ہے، اس لیے میں نے گوشت کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے، جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (صحیح الترمذي للألبانی:3/46)