برائی میں معاون نہ بنو
ارشادِ باری تعالی ہے:
{وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ} [المائدة: 2]
نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو، جبکہ گناہ اور ظلم میں ایک دوسرے کے معاون نہ بنو اور ﷲ سے ڈرتے رہو۔ بیشک ﷲ (نافرمانی کرنے والوں کو) سخت سزا دینے والا ہے۔
یہاں ایک مومن کے لیے اہم معاشرتی اصول بیان کیا گیا ہے کہ نیکیوں اور اچھائیوں میں دوسروں کا معاون و مدد گار ہو، جبکہ معصیت و نافرمانی اور فتنہ و فساد میں کسی صورت شرکت اور تعاون نہ کرے۔