کسی کی علانیہ برائی کرنا درست نہیں
ارشادِ باری تعالی ہے:
{لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا} [النساء: 148]
ﷲ کسی کی بری بات کا بآوازِ بلند (علانیہ) کہنا پسند نہیں فرماتا، سوائے اس کے جس پر ظلم ہوا ہو اور ﷲ خوب سننے والا جاننے والا ہے۔
یعنی کسی کى برائی کو علانیہ بیان کرنے کی بجائے، اس کی علیحدگی میں اصلاح کی جائے، سب کے سامنے اس کا ڈھنڈورا نہ پیٹا جائے، الا یہ کہ کسی پر ظلم ہوا ہو، تو اسے ظالم کا ظلم آشکار کرنے کی اجازت ہے۔