قســم تــوڑنے کا کفـــارہ
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
فَكَفَّارَتُهُۥۤ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ ۖ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ
تو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو درمیانے درجے کا وہ کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہنانا، یا ایک غلام آزاد کرنا ہے۔ پھر جو یہ نہ پائے تو تین دن کے روزے رکھنا ہے۔
[سورة المائدة:89]
وضاحت: قسم توڑنے پر پہلے دس مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے، یا انہیں کپڑے دیے جائیں، یا غلام آزاد کیا جائے۔ اگر ان میں سے کسی کی استطاعت نہ ہو، تو پھر تین دن کے روزے رکھے جائیں۔




