جھوٹی قسم سے مال ہتھیانے کا انجام
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا؛
> مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ كَاذِبَةٍ كَانَتْ نُكْتَةً سَوْدَاءَ فِي قَلْبِهِ لَا يُغَيِّرُهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
> ”جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ناحق ہتھیا لے، اس کے دل میں ایک سیاہ دھبہ پڑ جاتا ہے، جسے قیامت تک کوئی چیز مٹا نہیں سکتی۔“
[المستدرك الحاكم: 7800]




