سوال (2557)

ہم نے ہر سوموار والے دن دکان پر ڈسکاؤنٹ ڈیل دینی ہے، ربیع الاول کا موسم ہے، اللہ کے نبی سوموار والے دن پیدا ہوئے، کیا ہم اپنی اس ڈیل کو ولادتِ رسول سے منسوب کر لیں؟ مطلب ولادتِ رسول کی خوشی میں ہر سوموار کو ڈیل ملے گی، میں نے حدیث میں پڑھا تھا کہ آپ کی وفات بھی پیر والے دن ہی ہوئی ہے، اس حوالے سے اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟

جواب

یہ خاموشی کے ساتھ اہل بدعت کی سہولت کاری ہوگی ۔لہذا ایسا کرنا درست نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ