سوال (2420)

کسی کو زیادہ کھانسی ہو تو کہتے ہیں اس گھنٹی پر گی ہے، شاید گھنٹی ہی کہتے ہیں یا اس طرح کا کوئی اور لفظ ۔ کہتے اس کی گھنٹی اٹھاؤ تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

اگر اس سے مراد یہ ہے کہ جس کو ہم کہتے ہیں کوا اٹھانا یا تالو اٹھانا عام طور پر گلے کو دبا کر بچوں کو بچپن میں کچھ کیا جاتا ہے، یہ چیز حدیث میں منع ہے ، فرمایا کہ اپنے بچوں کو تکلیف اور عذاب نہ دو ، اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عود ہندی کے استعمال کا حکم دیا ہے، اس مسئلے کو اس طرح جس طرح میں سمجھا ہوں تو کسی حکیم سے رابطہ کریں ، ان سے پوچھیں کہ عود ہندی کس طرح استعمال ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جدید سائنس ان چیزوں کو نہیں مانتی ہے، لیکن پرانے بزرگ اور حکمت ان چیزوں کو مانتی ہے ، یہ ایک حلق میں مسئلہ ہوتا ہے، اس کو درست بھی دیسی طریقے سے کیا جاتا ہے، یہ شرعی نہیں بلکہ طبی مسئلہ ہے، طبی مسائل میں جدید سائنس بہت پیچھے ہے ، جیسا کہ کمر کی چک ، گردن کا بل اور ناف کا مسئلہ وغیرہ وغیرہ، ان چیزوں کو جدید سائنس تسلیم نہیں کرتی ہے ، لیکن یہ ایک حقیقت ہے، ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ