سوال
میں نے ایک کالونی کاٹی ہے۔ جس پر میرا سات کروڑ انویسٹ ہوا ہے۔کالونی کاٹنے کے بعد تین کروڑ وصول ہو چکا ہے۔ تو اس کی زکوۃ کیسے دینی ہے ؟پوری پراپرٹی سے زکوۃ ہوگی ،یا جو تین کروڑ وصول ہو چکے ہیں ان کی زکوۃ دینی ہوگی؟
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
دونوں چیزوں پر زکاۃ ہے، چونکہ پوری کالونی تجارت اور کاروباری نقطہ نظر سے قائم کی گئی ہے۔ لہذا جتنی قیمت وصول ہوچکی ہے، اس پر بھی زکاۃ ہے، اور جتنی کالونی باقی رہتی ہے ، اسکی بھی مارکیٹ ویلیو کے مطابق جو قیمت ہوگی، اس پر زکاۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ دونوں پر اگر سال گزر چکا ہے، تو زکاۃ ادا کرنا ضروری ہے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام