مولانا شمشاد احمد سلفی مرحوم گزشتہ تین ایام سے جنرل ھسپتال لاھور میں زیر علاج تھے ۔ ابتدائی طور پر چیسٹ انفیکشن کی شدت تشخیص کی گئی ۔لیکن دو دن میں ھی مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی گزشتہ شب سے مولانا انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹر پہ رکھے گئے تھے کہ آج نماز عصر کے وقت اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
مولانا شمشاد احمد سلفی مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار ، 25 ستمبر 2022ء ، صبح 10:00بجے ، نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ( پنجاب ) میں ادا کی جائیگی ۔ احباب سے شرکت کی درخواست ھے ۔
اللہ تعالی مولانا شمشاد احمد سلفی مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انکی بشری لغزشوں سے صرف نظر فرمائے ، انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین