سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین۔ ہم ایک کمپنی کےساتھ کاروبارکرناچاہتےہیں۔ کمپنی کانام ویدک ایورکیور (ای اسٹورانڈیا)ہے۔ اس کے کچھ پیکجز ہیں۔( نمبر1)2990کا۔ (نمبر2)8991کا۔
نمبر1:اس پیکج میں کمپنی ہم کو 100/ 100 روپے کےتیس ڈسکاؤنٹ کوپن دیتی ہے۔ جس کے ذریعہ ہم گھر کی روزمرہ کی اشیاءجیسے چاول ،گھی،چینی، وغیرہ خرید سکتے ہیں۔ ان چیزوں پرکمپنی ہمیں ڈسکاؤنٹ دیتی ہے۔اس کے علاوہ کمپنی ہم کو ماسک۔ٹی شرٹ۔کیپ۔ وغیرہ بھی دیتی ہے۔ یہ ساری چیزیں ہماری ملکیت ہوتی ہیں۔ اور ان مذکورہ چیزوں پر کمپنی کا لوگو یا مونوگرام چھپاہواہوتا ہے۔ ہم جب بھی ان چیزوں کو استعمال کرتے ہیں تو کمپنی کی تشہیر ہوتی ہے۔ اس پر بھی کمپنی ہمیں کچھ نہ کچھ معاوضہ دیتی ہے۔
نمبر2: 8991 والا پیکج جس میں کمپنی ہمیں 900 روپے کے آیور ویدک پروڈکٹس دیتی ہے۔ اور 100/100روپےکے90 ڈسکاؤنٹ کوپن دیتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی اپنی تشہیرکےلیےایک بورڈ دیتی ہے۔ اس بورڈ کوہمارےگھریا باہردروازےکےساتھ نمایاں جگہ پرلگاناہوتا ہےاور اس لگانے پر ان کی تشہیر ہوتی ہے۔ اس پر بھی وہ معاوضہ دیتے ہیں۔
کیا یہ معاوضہ لینا درست ہے یا نہیں ہے؟
جواب
الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
سوال میں کمپنی کے ساتھ دو طرح کے معاملات کا ذکر کیا گیا ہے، ایک تو اشیاء خریدنے پر ڈسکاؤنٹ، دوسرا کمپنی کی تشہیر کرنے پر معاوضہ۔ اگر خرید وفروخت حلال اشیاء کی ہے، اسی طرح تشہیر کرتے ہوئے، خواتین کی تصاویر، بے پردگی، جھوٹ اور دغا بازی جیسے محظورات وممنوعات نہیں ہیں، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، اور تشہیر کے عوض رقم بھی لی جاسکتی ہے۔
ای سٹور انڈیا کے بعض اعلانات میں خواتین کی تصاویر دیکھنے میں آئی ہیں، ایسا اشتہار لگانا جائز نہیں، لگاتے ہوئے کم ازکم اس تصویر کو مٹادینا چاہیے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف سندھو حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ