خبر ہے کہ مشہورِ زمانہ کتاب تیسیر مصطلح الحدیث کے مصنف فضیلۃ الشیخ محمود الطحان وفات پاگئے ہیں۔ إنا للہ وإنا إلیہ رجعون۔
موصوف حلب، شام کے رہنے والے تھے، دس سال جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں مدرس رہے، بعد میں کئی سال ریاض جامعہ امام میں بھی پڑھاتے رہے، اور وہیں پر اسم بامسمی کتاب’تیسیر مصلطح الحدیث’ کی ترتیب و تصنیف فرمائی۔ مرحوم کی اس کے علاوہ اصول التخریج ودراسۃ الاسانید، حجیۃ السنۃ وغیرہ موضوعات پر کتابوں نے بھی بہت شہرت حاصل کی۔ الخطیب البغدادی وأثرہ فی علوم الحدیث کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا رسالہ بھی لکھا، جو اپنی مثال آپ ہے۔
حدیث اور اصول حدیث پر ان کی کتابوں کو بہت قبول عام ملا ہے، اگرچہ اہل علم کے ان پر بعض علمی ملاحظات بھی ہیں۔
آپ شام کے علاقے حلب میں 1935 میں پیدا ہوئے، اور علم وفضل سے بھرپور زندگی گزار کر 87 سال کی عمر میں آج 24-11-2022 رخصت ہوگئے۔

رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ وجعل ما قدمہ فی میزان حسناتہ۔