سوال (1223)

“نتف الابط و حلق العانة” کی حد بندی کیا ہے؟ کیا آیا خصیتین کے بال شامل ہوں گے؟

جواب

جی خصیتین کے بال اور ذکر( مرد کی شرمگاہ) کے دیگر جو گھنے بال ہوتے ہیں وہ اس میں شامل ہیں اور دبر کے حلقے پر جو بال ہوتے ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں ، رانیں شامل نہیں ہیں لیکن ان کے بال اتارنا جائز ہے ۔”نتف الابط” میں بغل میں جو گھنے بال ہوتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں وہ شامل ہیں ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

سائل : لغت میں تو العانہ کی یہ وضاحت نہیں ہے؟

“الْعَانَة منبِت الشّعْر فَوق القُبُل من الْمَرْأَة، وَفَوق الذّكر من الرجل عانة”

عورت کی فرج (اگلی شرمگاہ) اور آدمی کے ذکر (آلہ تناسل) کے اوپر بال اگنے کی جگہ کو کہتے ہیں۔
[تهذيب اللغة: ج : 3 ص : 129، ج : 13 ص :71 ، لسان العرب: ج :1 ص :213 ، ج :13 ص : 300، المصباح المنیر: ج :2 ص :438]
اور کبھی ان بالوں کو بھی عانہ کہہ دیتے ہیں:
العانة: شَعْرُ الفَرْج عانة
یعنی اگلی شرمگاہ کے بال
[شمس العلوم لنشوان الحميري]
اس میں دبر کے بال تو نہیں آتے ہیں ۔
جواب : مقاصد شرعیت کو دیکھیں ، صفائی کی وجہ سے بال صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، تاکہ بدبو نا آئے اور گندگی بالوں میں نہ پھنسے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ