فضیلۃ الشیخ سید یحيیٰ شاه صاحب وفات پا گئے

بروز ہفتہ بتاریخ 20 جنوری 2024 برزگ عالمِ دین فضیلۃ الشیخ سید یحيیٰ شاه صاحب وفات پا گئے۔

نماز جنازہ مورخہ 21 جنوری 2024 ، بروز اتوار 1.30 بجے بعد از نمازِ ظہر اتفاق ٹاؤن پارک (نزد جامعہ مسجد اتفاق ٹاؤن لاهور ) میں ادا کی گئی۔

مختصر تعارف از فضيلة الدكتور عبد الرحمن يوسف مدني حفظه الله:
سید محمد یحي شاه بن سید حبيب اللہ شاہ رحمھمااللہ.
1- فاضل مدينه یونیورسٹی 1983
2- شیخ الحديث جامعہ ابن تیمیہ لاھور ( مبعوث سعودی عرب )
3- شاگرد رشید فضیلۃ الشیخ ثناءاللہ مدنی رحمہ اللہ
4- کلاس فیلو فضیلۃ الشیخ عبدالرؤوف عبدالحنان رحمہ اللہ
5- رہائش لاھور ۔
6- پیدائش و مستقل رھائش: گہلن ہٹھاڑ نزد پتوکی ضلع قصور۔
7- بیشتر دعوت وتبلیغ شارجہ میں رہی۔
8- تقریبا پندرہ سال پہلے شارجہ سے پاکستان میں ٹرانسفر ہو کر آئے۔

اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واسكنه فسيح جناتك جنات النعيم.