سوال (1289)

میرے پاؤں پر پلستر لگا ہوا ہے، میں وضو نہیں کر سکتی ہوں ، اگر میں تیمم کرتی ہوں تُو میں نے اپنی فقہ کی کتاب میں پڑا تھا کہ پانی کو دیکھنے سے تیمم ٹوٹ جاتا ہے تُو مجھے اس کے بارے میں کچھ بتا دیں؟

جواب

وضو کریں جہاں پانی ممکن نہیں وہاں تیمم کر لیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

آپ وضوء کا جو حصہ دھو سکتی ہیں ، کلی ، ہاتھ ،چہرہ وغیرہ ، وہ آپ کرلیں ، ہاتھ یا پاؤں پہ جہاں پلستر ہے ، وہاں گیلا ہاتھ پھیر دیں ، تو آپ کو تیمم کی ضرورت نہیں پڑے گی ، آپ کا اس طرح وضوء ہو جائے گا ، باقی یہ بات من گھڑت ہے کہ پانی دیکھنے سے تیمم ٹوٹ جاتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ