سوال (402)

احناف کی مساجد میں امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے اگر امام بھول جائے اور امام آخر میں سجدہ سھو کروائے تو جس طرح وہ ایک سجدہ سھو کرنے کے بعد تھوڑی دیر تشہد کرتے ہیں پھر دوسرا سجدہ سھو کرتے ہیں کیا امام کے اس فعل میں اس کی اطاعت ضروری ہے یا نہیں ؟

جواب

اگر آپ کو مسئلے کا ادراک اور شعور ہے تو آپ امام کے ساتھ زبردستی کی غلطی میں شمار نہ ہوں ، وہ ایک سلام پھیرتے ہیں ، یہ غلطی ہے ، آپ بیٹھے رہیں ، نماز سے باہر نہ نکلیں ، جب وہ التحیات پڑھ کے سلام پھیریں گے تو اس وقت آپ بھی سلام پھیر لینا ، یعنی آپ ان کے پہلے سلام کے ساتھ سلام نہیں پھیرنا ، یہ اس وقت ممکن ہے جو آپ کو پہلے سے ہی مسئلے کا ادراک ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ