سوال (2375)
میرا ایک جاننے والا ہے جو کہ اہل تشیع ہیں، اس کے والد صاحب کچھ دن پہلے وفات پاگئے ہیں، کیا میں اس کے والد کے لیے مغفرت کی دعا کر سکتا ہوں۔
جواب
آپ افسوس کا اظہار کردیں یہ کافی ہے، نماز جنازہ اگر موحد مسلمان کا بھی ہو ، تب بھی فرض کفایہ ہی ہے، تو پھر اتنی چاہت کیوں ہے کہ اس کے لیے استغفار کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
تیمار داری تعزیت، مغفرت، قلبی لگاؤ، سلام کرنا حق مسلم میں سے ہیں، الله تعالى پر ایمان، انبیاء کرام علیھم السلام پر ایمان لانا، خاص طور پر نبی اکرم سیدنا محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان، فرشتوں پر ایمان خاص طور جبرئیل علیہ السلام پر ایمان، کتب سماوی پر ایمان خاص طور پر قرآن کریم پر اور قرآن کریم پر ایمان معلوم کرنے کے لیے صحابہ کرام پر ایمان لانا فرض ہے ایسے ہی دیگر ایمانیات و اسلام واحسان پر جو حدیث جبریل میں بیان ہوئی ہیں۔ ارکان اسلام پر ایمان ہو اور ایسے ہی دیگر فرائض واحکام پر ایمان ہو.
المختصر جس کے اندر ایمان واسلام کی شرائط پائی جاتی ہوں، اس کے لیے یہ سب امور انجام دیے جا سکتے ہیں یعنی تعزیت، مغفرت، سلام کہنا وغیرہ اور جس میں یہ شرائط وایمانیات موجود نہیں اس کے لیے یہ امور سر انجام نہیں دیے جا سکتے ہیں۔
آپ اس شیعہ کو اسلام کے بنیادی عقائد وایمانیات پر پیش کر کے دیکھ لیں کہ وہ کہاں پر کھڑا ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ