سوال 7225

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ جب بندہ فوت ہو جاتا ہے تو منکر نکیر کہاں جاتے ہیں؟ اس کے متعلق کوئی حدیث ہے. رہنمائی فرمائیں۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کسی بھی صحیح روایت میں اس کی وضاحت نہیں ہے۔ “وما اوتیتم من العلم الا قلیلا” ہمارا علم بڑا محدود ہے جو اللہ نے ہمیں عطا کیا ہے۔ تو ایسے سوالات نہیں اٹھانے چاہئیں جو ماضی میں اٹھائے جا سکتے تھے مگر اٹھائے نہیں گئے۔ تو آج بھی وہ سوالات نہیں اٹھانے چاہئیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ