سوال (2451)

ایک ہندو لڑکی مسلمان ہوئی ہے اور اس کے گھر والوں کو پتہ نہیں ہے، اب وہ نماز پڑھنا چاہتی ہے، اس کا سوال ہے کہ میں بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھ سکتی ہوں، جس سے گھر والوں کو پتہ نہ چلے، اگر ان کو پتہ چل گیا تو معاملات کافی خراب ہو سکتے ہیں۔

جواب

یقیناً یہ کام اس کے لیے بہت مشکل ہے، لیکن یہ ایک کام کرے کہ یہ لڑکی اپنی پرائویسی رکھے، اس کے کمرے میں کوئی دستک دیے بغیر داخل نہ ہو، پھر یہ تنہائی میں نماز پڑھ لے۔ کیونکہ اٹھارہ یا بیس سال کے بعد بچے اپنی پرائیویسی رکھتے ہیں، اس طرح آسانی ہو جائے گی ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ