سوال 7785
السلام علیکم!
کیا دولہن کو نقلی پلکیں اور نقلی بال لگائے جا سکتے ہیں یا یہ مطلقاً حرام ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمة اللہ وبرکاتہ
سائل کے سوالات کے مطابق شرعی رہنمائی یہ ہے:
نقلی بال لگانا (وگ یا ایکسٹینشن) شرعاً جائز نہیں ہے، چاہے دولہن کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جوڑوانے والی دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ یہ حکم عام ہے۔
نقلی پلکیں لگانا بھی اسی حکم میں آتا ہے، کیونکہ یہ بھی مصنوعی بال جوڑنے کی ایک صورت ہے اور دھوکہ و زینت میں مبالغہ ہے، اس لیے علماء کی اکثریت اسے ناجائز قرار دیتی ہے۔
دولہن کے لیے جائز زینت وہ ہے جو وصلِ شعر (بال جوڑنے) کے بغیر ہو، جیسے مہندی، جائز میک اپ، اور لباس سے بناؤ سنگھار کرنا۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




