سوال (3635)
اگر کوئی شخص زمینی راستے سے عمان مسقط سے عمرہ کے لئے جائے تو میقات کونسا بنتا ہے، اور اگر کسی کو علم نہ ہو اور وہ حرم پہنچ گیا ہو، اب وہ کیا کرے؟
جواب
بعض لوگوں نے سیل کبیر کو عمان اور مسقط والوں کے لیے میقات قرار دیا ہے، باقی مزید وہاں سے کسی سے پوچھا جا سکتا ہے، اگر لا علمی کی وجہ سے وہاں پہنچ گیا ہے تو پیچھے حل کی طرف جا کر احرام باندھ کر آئے۔ یا طائف چلا جائے وہ قرن منازل سے احرام باندھ کر آ جائے، اگر واپس نہیں آئے گا تو دم پڑے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ