سوال (2449)
ایک جملہ بولا جاتا ہے کہ معصوم ذات ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے، اس کا کیا مطلب ہے یعنی معصوم سے کیا مراد ہے؟
جواب
انبیاء کے معصوم عن الخطا ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ انبیاء سے کبائر سرزد نہیں ہوتے ہیں، باقی جو چھوٹے موٹے معاملات ہوتے ہیں، ان کی اصلاح فورا اللہ تعالیٰ فرمادیتا ہے۔
مثلا: آدم علیہ السلام کا درخت سے کھالینا، نوح علیہ السلام کا بیٹے کے لیے دعا کرنا، یونس علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ کی اجازت سےقوم سے ناراض ہوکر جانا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بدر کی قیدیوں کے بارے میں فیصلہ۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ