سوال 7619

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکی آرمی سے AFNS کرنا چاہتی ہے (آرمی نرسنگ) جو کہ ہے تو خواتین کے لیے ماحول کے اعتبار سے محفوظ اور بہت فائدے کا بھی تو کیا وہ کر سکتی ہے مسئلہ صرف لباس کا ہے وہ مردوں کی طرح کا ہوتا اور نقاب کرنے کی اجازت نہیں ہے البتہ اسکارف کی اجازت ہے۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عورت کا لباس اور پردہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس ذمہ داری اور ڈیوٹی میں اس کا خیال نہ رکھا جا سکے، اس سے گریز کرنا چاہیے۔ باقی اس بات کی مزید تصدیق کر لی جائے کہ واقعتا وہاں نقاب وغیرہ کی اجازت ہے یا نہیں؟ کیونکہ بہت ساری جگہوں پر اجازت ہوتی ہے، لیکن لوگ خود ہی دباؤ برداشت نہیں کر پاتے، اور اسی ماحول کے مطابق رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ