سوال (2485)
عورت دورانِ عدت جنازے پہ جا سکتی ہے؟
جواب
دوران عدت عورت کے لیے جنازہ میں حاضر ہونا ضروری نہیں ہے، اس کو نہیں جانا چاہیے، باقی اس نے دعا کرنی ہے، وہ گھر بیٹھ کر بھی کرسکتی ہے، باقی چہرہ دکھانا ایک رسم ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے، بہرحال یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جس کے لیے ہم مجبوری کے احکام نکال کر گنجائش دیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ