سوال (817)

ایک خاتون کا والد فوت ہو چکا ہے ، دو بھائی بیرون ملک ہوتے ہیں ، اس خاتون کی خالہ اور ان کا بیٹا عمرے پہ جا رہے ہیں ، کیا یہ خاتون انکے ساتھ عمرے پہ جاسکتی ہے؟

جواب

خالہ کا بیٹا یعنی کزن غیر محرم ہے ، ان کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں ہے ، خواہ وہ سفر عمرہ کا ہو یا کوئی اور سفر ہو۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ