سوال (1265)

ایک بھائی کی پہاڑی زمین، جائداد ہے ، جس سے وہ اپنی گذر بسر کرتا ہے ان کا ایک بیٹا بھی کام کرتا ہے ، لیکن ان کے معاشی حالات تنگ ہیں کیا انہیں زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

جواب

دیکھیں کہ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کما کر اور محنت کرکے بھی مسکین کی کیٹاگری سے نہیں نکلتا ہے ، مذکورہ سوال سے لگتا ہے کہ یہ مسکین کے زمرے میں آتا ہے ، کماتے ہیں ، مگر پورا نہیں کر پاتے ہیں ، تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کی مدد کرنی چاہیے ، زکاۃ سے ہو تو بھی ٹھیک ہے ، مصارف زکاۃ میں مسکین بھی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

ایک آدمی جس کا آمدنی کا ذریعہ تو ہے ، لیکن اخراجات میں وہ کافی نہیں ، ایسے آدمی کو مسکین کہا جاتا ہے ، ایسے آدمی کو زکاۃ دی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ