سوال (162)

ہماری مسجد میں ظہر کی اذان پونے ایک بجے ہوتی ہے ، نماز کا وقت تو داخل ہوچکا ہے لیکن اذان نہیں ہوئی ہے ، ایسی صورت میں کیا کوئی آدمی اذان سے پہلے سنتیں پڑھ سکتا ہے؟

جواب:

نماز کا وقت جب داخل ہوگیا تو سنتیں جائز ہونگی ، اگر اکیلا ہے تو ایسے بندے کے لیے فرض بھی جائز ہے ، یا ایسی جگہ پہ ہے جہاں باقاعدہ مسجد نہیں ہے لیکن یہ جماعت کرانا چاہتا ہے اس صورت میں بھی ٹھیک ہے ۔ کیونکہ اذان اور اقامت سنت کی درجے میں ہے اگر اہتمام ہوجائے تو بہتر ہے ، لیکن اذان سے نوافل اور فرائض مشروط نہیں ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ