سوال 7456

السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ!
بچی کا نام رِضاةُ الرحمان رکھنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رضاۃ الرحمان اگر تو یہ رضاء الرحمان کے معنی میں ہے تو صحیح ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ رضاۃ الرحمان یعنی رضاۃُٗ یہ کوئی عربی لفظ ہم نے کبھی پڑھا سنا نہیں ہے۔ اسی طرح کا لفظ مرضاۃ ایک ہے۔ وہ یہی معنی دیتا ہے۔ یعنی اگر عربی زبان میں یہ لفظ موجود ہے پھر تو ٹھیک ہے نام رکھ لیں لیکن اگر عربی زبان میں لفظ ہی نہیں ہے تو پھر ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی نے اپنے حساب سے اردو میں سوچ کے تو اس کا عربی نام بنا لیا۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

سائل: اگر رِضاءُ الرحمن رکھ لیں تو ٹھیک ہے؟
جواب: یہ درست ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ