سوال (2266)
کیا بچوں کی روزہ کشائی کرنا جائز ہے کہ بچہ جس دن روزہ رکھے، اس دن پھول پہنائے جائیں، سب خاندان کو بلایا جائے اور انعامات دیے جائیں۔
جواب
روزہ ایک اہم ترین عبادت ہے، بچوں پر روزہ فرض نہیں ہے، لیکن بطور تربیت رکھوایا جا سکتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی بچوں کو روزہ رکھوایا جاتا تھا، روزہ کشائی رسم میں بہت سے مفاسد ہیں، اہم ترین عبادت کو رسم و رواج کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے، کیونکہ اس طرح کے رسم و رواج روزہ جیسی پاکیزہ عبادت کی روح کے منافی ہیں، اس لیے ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ
سائل:
شیخ کیا اس کو بدعت کہہ سکتے ہیں؟
جواب:
ضروری نہیں کہ ہر غلط فعل کا رد بدعت کہہ کر ہی کیا جائے، جب یہ عمل کئی ایک مفاسد کی وجہ سے جائز نہیں ہے تو اس سے اجتناب کریں۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ