سوال (2273)

کیا کسی بیوٹی پارلر والے کو اپنی دکان کرائے پر دے سکتے ہیں؟

جواب

کسی بیوٹی پارلر والے کو دکان کرائے پر دی جا سکتی ہے واللہ اعلم، جس طرح ایک نائی کو دکان کرائے پر دی جا سکتی ہے، حالانکہ وہ حجامت کے ساتھ ساتھ داڑھی کی حجامت بھی کر دیتے ہیں اور جس طرح کسی بھی جائز کاروبار کرنے والے کو دکان کرائے پر دی جا سکتی ہے، اگرچہ وہ اپنے اس جائز کاروبار میں فراڈ کرے یا دھوکہ دہی کرے یہ اس کا معاملہ ہے، البتہ بیوٹی پارلر والے کے سامنے اگر یہ شرائط رکھ دی جائیں کہ آپ نے غیر شرعی معاملات نہیں کرنے تو بہت زیادہ بہتر ہے واللہ اعلم مزید قابل احترام علمائے کرام وضاحت فرمائیں گے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ