سوال (1242)

بیٹا لندن میں مقیم ہے کیا وہ اپنا فطرانہ خود ادا کرے گا یا اس کے والدین پاکستان میں ادا کر دیں تو کافی ہو جائے گا؟

جواب

جہاں وہ رہتا ہے ، وہاں کے حساب سے فطرانہ ادا کرے ، اس کا معاملہ وہاں چل رہا ہے ، وہاں کی مھنگائی اور وہاں کے معملات کو دیکھ لے ، وزن تو مقرر ہے ، لیکن ظاہر سی بات فرق آئے گا ، بہتر یہ ہے کہ وہ وہاں پہ فطرانہ ادا کرے ایسی کونسی پریشانی ہے کہ وہ وہاں ادا کرنا چاہتا ہے ، جہاں رہتا ہے وہاں پہ مسلمان مساکین ملین گے ان کو دے دے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اگر وہ خود ادا کر دے تو بھی صحیح ہے یا اس کی طرف سے وہ ادا کر دے جس پر اس کی کفالت ہے تو بھی درست ہے ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ