سوال (2578)
کیا چاچے کی وفات کے بعد چچی کے ساتھ شادی کی جا سکتی ہے؟
جواب
جی ہاں، چچی سے شادی بالکل صحیح ہے، کیونکہ یہ محرم رشتے میں نہیں ہے، شرط یہ ہے کہ یہ کسی دوسرے رشتے سے محرم نہ ہو، اس طرح ممانی کا بھی یہی حکم ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
چچا کی وفات کے بعد چچی سے نکاح ہو سکتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی دوسرے رشتے سے محرم نہ ہو۔ جیسے خالہ چچا کے نکاح میں ہو۔
فضیلۃ الباحث حافظ علی اکبر حفظہ اللہ